تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، پرویز خٹک

سعودی عرب، پاکستان کا پر اعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیردفاع

فائل فوٹو


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرایا ہے، مہنگائی سےعوام کوجلد ریلیف ملنے والا ہے۔

پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مخلص کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں