شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر


لاہور: شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث پاکستان ریلوے کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید، درمیانی اور ہلکی دھند: موٹر وے کب بند ہوتی ہے؟

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ  پشاورسے براستہ فیصل آباد چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے براستہ فیصل آباد، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے جب  کہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیرسے پہنچ رہی ہے۔

پی آئی اے: لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار جب کہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی 39 up جعفر ایکسپریس بھی 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس جو براستہ فیصل آباد چلتی ہے، 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے پہنچے گی جب کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور میں دھند کے ڈیرے،ائیر پورٹ بند، فلائٹ آپریشن متاثر

ہم نیوز کے مطابق اسی طرح کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 7 up تیز گام 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس 2 گھنٹے 40 تاخیر کی تاخیر سے منزل پر پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں