امیتابھ بچن کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

amitabh bachchan

فائل فوٹو


نئی دہلی: بھارتی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کی وجہ سے کام نہ ملنے پر پریشان ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے کئی شہروں میں کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی اس صورتحال سے پریشان ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنی پریشانی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

بالی ووڈ اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی داڑھی بڑھی ہوئی نظر آ رہی ہے اور انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “سب کچھ بند ہے، کام رک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

امیتابھ بچن کی اس پوسٹ کو محض چند گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں کام نہ ہونے کے باعث ممبئی میں اپنے گھر میں آرام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں