عمران کے فنانسر قیمت وصول کر رہے ہیں، حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں: خواجہ آصف

عمران کے فنانسر قیمت وصول کر رہے ہیں، حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھ کاٹ رہے ہیں جب کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

حزب اختلاف بزدلوں کا گروہ ہے، ان سے کچھ نہیں ہونے والا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ پاس ہو گیا جس کے بعد بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں جب کہ حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی عمران خان کی جان کو رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ قرض نہیں لوں گا خود کشی کر لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی دہشتگردی قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہرالیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں