عمران خان کو قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

عمران خان کو قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

  لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

عمران کے فنانسر قیمت وصول کر رہے ہیں، حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں: خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل عام ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات کے دوران 27 فروری کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہونا چاہیے وگرنہ عمران خان سے نجات دلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 27 فروی کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور عمران خان سے مہنگائی کا حساب لیں گے۔

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں