مہاجر قومی موومنٹ کے وفدکی پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹریٹ آمد

مہاجر قومی موومنٹ کے وفدکی پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹریٹ آمد

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان کراچی اور حیدرآباد کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیر مقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق یہ تبادلہ خیال اس وقت ہوا جب مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس جا کر ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پی ایس پی کی جانب سے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ حسان صابر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹریز نائلہ منیر اور ڈاکٹر فوزیہ حمید، رکن نیشنل کونسل و سابق رکن صوبائی اسمبلی و انچارج ڈسٹرکٹ ایسٹ ارتضٰی فاروقی، ڈپٹی انچارج ڈسٹرکٹ ایسٹ فرحان انصاری اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر انجنئیر محمد عثمان موجود نے شرکت کی۔

مل کر کام کرنا ہوگا، عامر خان: سب کو ساتھ ملنا ہوگا، عشرت العباد

ایم کیو ایم حقیقی کے وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل مہاجر قومی موومنٹ عارف اعظم نے کی جب کہ وفد کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نگہت، صدر سندھ اربن گریجوئیٹ فورم شوکت الله فاروقی اور نائب صدر  فیصل موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ کی بالعموم اور کراچی و حیدرآباد کی بالخصوصی سیاسی  صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فاروق ستار اور عشرت العباد کی اہم ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم حقیقی کے ایک وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر بہادرآباد میں بھی جا کر ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین آفاق احمد کا ایک خصوصی پیغام کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں