نہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی، نہ حکومت ختم ہو گی، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہو گا، شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کرلے، نہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہو گی۔

حزب اختلاف بزدلوں کا گروہ ہے، ان سے کچھ نہیں ہونے والا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، پیپلز پارٹی رہنما

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔


متعلقہ خبریں