اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز: صوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے جاری کردہ مراسلے کے حواللے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 6 ون فور میں کورونا کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسی طرح اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف 6 ٹو میں بھی کورونا کے تین کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 6.9 فیصد ہو گئی

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں