تھر جیپ ریلی: نادر مگسی نے سب سے بڑی ریس جیت لی

تھر جیپ ریلی: نادر مگسی نے سب سے بڑی ریس جیت لی

تھرپارکر: تین روزہ جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی جب کہ سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی ہے۔

تھر میں ماوں اور بچوں کو مرنے دیا گیا،آپ ذمہ دار ہیں، چیف جسٹس برہم

ہم نیوز کے مطابق تھرپارکر میں سجی تین روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے دوران ملک کے صف اول کے ریسرز تھر کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے ساتھ بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔

تین روزہ جیپ ریلی کے دوران تھر میں اونٹوں کی بھی ریس ہوئی جب کہ گھوڑے بھی خوب دوڑائے گئے۔ اس دوران پہلوانوں نے بھی داؤ پیچ کے گر آزمائے اور شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔

تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیتی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 7 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چولستان جیپ ریلی میں دستکاری بازار

پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان ایک گھنٹے 13 منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب کہ ویمنز پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل توشنا پٹیل نے جیتا، ماہم شیراز دوسرے نمبر پر رہیں۔

تھر ڈیزرٹ چیلنج میں جیتنے والے ریسرز میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔

16 ویں چولستان ریلی: فائنل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا

تھرپارکر میں سجی تین روزہ تھر ڈیزرٹ چیلنج میں مقامی باشندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


متعلقہ خبریں