سبی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہری سخت پریشان

Electricity

سبی:،واپڈا گرڈ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

بجلی4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سبی شہر کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل گرڈ اسٹیشن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث آیا ہے۔

ایکسین کیسکو نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سبی کے گرڈ اسٹیشن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے سبب 5 فیڈرز بند ہو گئے ہیں۔

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے سبب شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں متعلقہ عملے کی جانب سے واضح جواب بھی نہیں دیا جا رہا ہے جو افسوسناک امر ہے۔


متعلقہ خبریں