تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ کر دیا ہے۔

نیب افسران کی سپریم کورٹ سے معافی

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے متاثرین تربیلا ڈیم کو معاوضے کی ادائیگی اور متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے استفسار کیا کہ 206 متاثرین کو دینے کے لیے کتنی زمین درکار ہے؟

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، گریڈ 7 تک کے ملازمین بحال، گریڈ 8 سے اوپر امتحان دینا ہوگا

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے استفسار پر واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ متاثرین تربیلا ڈیم کو دینے کے لیے پانچ ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔

سپریم کورٹ نے واپڈا کے وکیل کی جانب سے دیے جانے والے جواب پر ہدایت کی کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثریں کی تلافی کرے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس موقع پر کہا گیا کہ بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ بھی واپڈا نے تمام امور طے کیے تھے۔

عمران خان فارن فنڈنگ جرم میں استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ میں سماعت ہو: مریم نواز

ہم نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ 12 ایکڑ اراضی کے لیے ایک لاکھ سات ہزار روپے معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں