کپتان نے مسلم لیگ ن کی مزید وکٹیں اڑا دیں


لاہور: کپتان نے مسلم لیگ ن کی مزید وکٹیں گرا دیں، ایک ایم این اے سمیت تین رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار جعفرلغاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سردار محسن لغاری اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر مینا لغاری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

ان رہنماؤں نے اپنی شمولیت کا اعلان عمران خان سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین، علیم خان اور اسحاق خاکوانی سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔


متعلقہ خبریں