سندھ میں کورونا کے مزید3 ہزار 238 کیسز رپورٹ، 260مریضوں کی حالت تشویشناک


کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید تین ہزار 238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ چار ہزار193 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید چھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد سات ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا نے دنیا کے امیر ترین آدمیوں کو اور مالا مال کردیا

سید مراد علی شاہ نے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت صوبے میں 260 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا کے دو ہزار 446 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 25 ہزار 76 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں