حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے، سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب 3 کروڑ آبادی والے کراچی کے میئر کو اختیارات نہ ملیں تو الیکشن ایکسر سائز کا کیا فائدہ؟ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا کراچی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا ؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ شہری حکومتوں کے قیام کا مقصد نچلے درجے تک اختیارات کی تقسیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے تو 18 دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا بلدیاتی قانون تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی کراچی دھرنا جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں