اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک اہلکار شہید 2 زخمی، دو ہلاک

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا خوف، شہری نے چھت سے چھلانگ لگا دی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، تاجر ہلاک، مظاہرین کا دھرنا

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کی چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کی۔ یہ افسوسناک واقعہ ناکہ جیلانیہ پرپیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے درپیش صورتحال میں دلیری سے ملزمان کا مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اسلام آباد پولیس جاں بحق ہونے والے نوجوان کیخلاف 2 مقدمات سامنے لے آئی

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ متعلقہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں