امریکہ، جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکہ، جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگٹن: امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع کورونا وائرس سے متاثر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کی تصدیق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے کی ہے۔

ترجمان کے مطابق جنرل مارک ملی نے کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس ‏کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی معمولی علامات کے ساتھ ضروری امور انجام دیتے رہیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی کا امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آخری مرتبہ رابطہ 12 جنوری کو ہوا تھا جب ‏ریٹائرڈ جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی تھی۔

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل مارک ملی صدر جوبائیڈن سے رابطے کے بعد بھی کورونا منفی تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ روز بھی منفی تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل مارک ملی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر ڈوز بھی لگوا ‏رکھی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید3 ہزار 238 کیسز رپورٹ، 260مریضوں کی حالت تشویشناک

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کے سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے حالانکہ انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکوں کے علاوہ بوسٹر ڈوز بھی لگوا رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں