میرپور آزاد کشمیر کے 7 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بند

میرپور آزاد کشمیر کے 7 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بند

میرپور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید3 ہزار 238 کیسز رپورٹ، 260مریضوں کی حالت تشویشناک

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں۔

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں