اسلام آباد دھند میں گم ہو گیا


ہرطرف دھند ہی دھند، اسلام آباد دھند میں گم ہو گیا، شہر کے نظارے دھندلانے سے، مارگلہ کی پہاڑیاں نظر آئیں نہ ہی فیصل مسجد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی علاقو ں میں حد نگاہ 5 میٹر سے بھی کم ہو گئی۔

سیکٹرز جی 6 اور جی 7 میں بھی شدید دھند ہے، جی 9، جی 11، جی 13 اور جی 14 سمیت تمام سیکٹرز میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زیرو پوائنٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک سست روی کا شکارہے، شہریوں کو دوران ڈرائیونگ فوگ لائیٹس کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، دن 11 بجے تک دھند چھائی رہی جس کے بعد سورج نکلا تو نظارے نکھرکرسامنے آگئے

راولپنڈی کے متحدد علاقوں میں بھی شدید دھند رہی۔


متعلقہ خبریں