شیخ رشید کا اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپرز سیل کا انکشاف



وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل کا انکشاف کیا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں نے کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد میں سال کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز اور ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں تک پہنچ گئے ہیں، موٹر سائیکل سے لوکیشن کا پتہ لگایا جا چکا ہے، جس میں مصریال کی لوکیشن آئی ہے ، یہ دہشت گردوں کا سلیپنگ سیل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف بزدلوں کا گروہ ہے، ان سے کچھ نہیں ہونے والا، شیخ رشید

یاد رہے گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، تاجر ہلاک، مظاہرین کا دھرنا

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کی چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کی۔ یہ افسوسناک واقعہ ناکہ جیلانیہ پرپیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے درپیش صورتحال میں دلیری سے ملزمان کا مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔


متعلقہ خبریں