اسلام آباد :بلدیاتی الیکشن 15 اپریل کو، وزیراعظم کی 3900 ای وی ایمز دینے کی ہدایت


اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں، وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کوای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ای وی ایم  مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا، شبلی فراز

وزیراعظم کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ ای وی ایم  کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہیے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے، 15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3900 ای ایم ایمز فراہم کردی جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں