تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کردی، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد :بلدیاتی الیکشن 15 اپریل کو، وزیراعظم کی 3900 ای وی ایمز دینے کی ہدایت

گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی تھے، دوسری جانب پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی فنڈنگ سے متعلق کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی نے تقریبا اپنا کام مکمل کرلیا۔

فرخ حبیب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق نہیں ہیں، فرخ حبیب الگ سے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں