اسٹیٹ بینک بل سینیٹ سے جلد پاس کرالیں گے، مافیاز کیخلاف لڑنا مشکل ہے: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک بل کو سینیٹ سے جلد پاس کرالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں دو بلین ڈالرز کی ویکسین شامل ہے۔

اسکولوں کے بچے اومیکرون سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوزکے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ زیادہ ترعلاقوں میں کھاد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کی پیداوار ملکی تاریخ کی بڑی پیداوار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں یوریا کی طلب زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر یوریا کی قیمت پاکستان سے چھ گنا زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 2018 تک درختوں اور گرین ایریا کی کمی ہورہی تھی جب کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شہروں کا ماسٹر پلان جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے متعلقہ شعبے میں مفادات والے افراد کو قائمہ کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے  وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ رواں سال گردشی قرضوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کہا گیا کہ کاروباری افراد کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر نہ بنایا جائے۔

ن لیگ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکریٹری کے علاوہ دیگر افسران کو بھی پرنسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ثقافتی تنوع کے لیے 2008 کے پروٹوکول کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ریلوے بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ دو تین امور پر بیٹھنا چاہتے ہیں اور چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پہلے سال سے ہی خواہش ہے کہ 6 ماہ بعد وہ حکومت بنا لے۔

مافیاز کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں اعتراف کیا کہ مافیاز کے خلاف لڑنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی باتوں پر تو اب ان کے اپنے بچے بھی ہنستے ہیں۔


متعلقہ خبریں