شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹر شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور شاہنواز دھانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں رمیز راجہ ابھرتے ہوئے سندھ کے کرکٹر شاہنواز دھانی کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی منعقدہ تقریب میں رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کو انعام دینے کے لیے اسٹیج پر بلایا تو اس دوران شاہنواز دھانی سے کہا کہ آپ عوام میں بے پناہ مقبول ہو گئے ہیں اور اگر آپ اسی طرح کرکٹ کھیلتے رہے تو ایک دن سندھ میں انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت، انڈر 13 اور 16 ٹورنامنٹس معطل

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے انتہائی سخت محنت کی ہے۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔


متعلقہ خبریں