ن لیگ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، حماد اظہر

ن لیگ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے 2015 میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو تحفظ دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک بل ملکی سلامتی کے خلاف ہے، مسائل ایک جماعت حل نہیں کرسکتی: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد فواد چودھری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جن ممالک میں اسٹیٹ بینک آزاد ہوتا ہے وہاں افراط زر کم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اسٹیٹ بینک کے معاملے پر سیاست کی دکان چمکا رہی ہے۔

ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے، مزمل اسلم کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کے مقابلے میں زیادہ خودمختار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ ارکان کے تقرر کااختیار حکومت کے پاس ہے۔

قائمہ کمیٹی میں گرما گرمی، اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا،شوکت ترین

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق گیس کے لیے گھریلو صارفین کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں ایک ماہ کے لیے کراچی میں صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں