سندھ میں کورونا کے مزید 3ہزار283 کیسز رپورٹ،297 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مزید تین ہزار283 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ سات ہزار 476 ہو گئی ہے۔

اسکولوں کے بچے اومیکرون سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید چھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی ہونے والی کل اموات کی تعداد سات ہزار 709 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 297 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 23 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس، جاپان کے شہروں نے ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کر دی

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید دو ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 27 ہزار 904 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں