وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 3ہزار283 کیسز رپورٹ،297 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہم نیوز نے اس ضمن میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کی طبیعت بہتر ہے، ایس او پیز کے تحت انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 9 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کرائیں۔


متعلقہ خبریں