قومی فاسٹ باولر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ


آسٹریلیا میں بگ بیش کھیلنے کے لیے موجود قومی فاسٹ باولر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ ہو گیا ۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ باولر محمد حسنین کا ایکشن ایمپائرز نے مشکوک قرار دیا ہے۔

محمد حسنین کو اب اپنا باولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانا پڑیگا۔ پی سی بی کی جانب سے نوجوان کرکٹر کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ کروایا جائیگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں، اعظم،حسنین آوٹ، سرفراز ،حیدر ان

رپورٹ کے مطابق  ٹیسٹ کے بعد ہی محمد حسنین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں