پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی

پشاور: پھولوں کے شہر پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک اہلکار شہید 2 زخمی، دو ہلاک

ہم نیوز کے مطابق پولیس موبائل پر دستی بم حملہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق موبائل پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

پشاور:چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

پولیس موبائل پر کیے جانے والے دستی بم حملے میں فرید خان، خواص خان اور میر عالم زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے فوری طور پر دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ایل آر ایچ اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پشاور: کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر حملہ، اہلکار شہید

علاقہ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ ٹیموں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں