نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کرینگے، ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے: رانا ثنااللہ

نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کرینگے، ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ نواز شریف واپس آنے کا فیصلہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات ہیں۔

حکومت ہفتہ یا مہینہ نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان اور سینئر صحافی مہر بخاری کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ اگلی تین لائینوں میں بیٹھنے والوں کو ای سی ایل پر ڈالا جائے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی اس انتظار میں ہیں کہ کب چھلانگ لگانی ہے؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74سال میں کبھی کھاد کے بحران کا نہیں سنا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے پیسے لیے جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف ہماری معیشت پر مسلط ہو گیا ہے۔

ن لیگ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی، حماد اظہر

صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 25جنوری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں میں ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی صورتحال ہے، آخری سال میں حکومت کی پہلے سال والی پوزیشن نہیں ہوتی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسٹیلشمنٹ کو نظر آرہا ہے کہ کیسے ملک کا بیڑاغرق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کا کیا دھرا اتحادی اپنے سر نہیں لیں گے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے4 لوگ کسی سے نہیں ملے، یہ بات غلط ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔

اسٹیٹ بینک بل سینیٹ سے جلد پاس کرالیں گے، مافیاز کیخلاف لڑنا مشکل ہے: فواد چودھری

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم ہوا، انہیں غلط سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایک آپریشن رہتا ہے وہ علاج کرا کرآئیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں شریک دوسرے مہمان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں ہمارا  خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا،عمران خان نے ملک کوتباہ کردیا۔

حکومت کے خلاف احتجاج عوامی مطالبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوگھر دینے کا وعدہ کر کے بے گھر کردیا گیا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا اور اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا۔

ممتاز قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پنجاب سے عدم اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت 30 لوگ عدم اعتماد کے لیے تیار تھے لیکن ن لیگ کو لگتا تھا کہ انہیں عثمان بزدار ہی سوٹ کرتے ہیں۔

بدنصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک کے حکمران ہیں، شاہد خاقان عباسی

پی پی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تھوڑے بہت کمپرومائز کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تو ضمنی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی اورپرویز مشرف کو ہم نے عدم اعتماد کے بغیر گھر بھیجا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 27 فروری کو ن لیگ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کرے۔

حکومت کچھ نہیں کر سکتی،چاہتا ہوں کہ اب یہ چلی جائے، آصف علی زرداری

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ رواں سال ہی الیکشن کا سال ہو۔


متعلقہ خبریں