انجلینا جولی کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 20 لاکھ فولورز

انجلینا جولی کے خلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی کے انسٹاگرام پر فولورز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا تھا، انسٹاگرام جوائن کرنے کے دو دن بعد ہی ان کے فولورز کی تعداد 75 لاکھ ہو گئی تھی۔

انجلینا جولی نے ابھی تک صرف 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے اور  24 پوسٹس شیئر کی ہیں۔ ہالی ووڈ اسٹار نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا  کہ ، خوف اور غیر یقینی صورتحال سے افغانوں کو ایک بار پھر بے گھر ہوتے دیکھنا پریشان کن ہے۔اتنا وقت اور پیسہ خرچ کرنے خون بہانے اور جانیں ضائع کرنے کے بعد صرف یہ حاصل ہونا مکمل ناکامی ہے۔ یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے۔


متعلقہ خبریں