پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں