جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی

پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیپلز کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی منظوری دی۔

اس موقع فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے، ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان


متعلقہ خبریں