پنجاب: کورونا کی بگڑتی صورت حال، پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

فائل فوٹو


پنجاب میں کورونا وائرس کے 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سےنوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی جب کہ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد
آوٹ ڈور اجتماعات ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کی گنجائش کی اجازت ہو گی جب کہ آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسی نیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 30.7 فیصد ہو گئی، مرتضیٰ وہاب

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،تفریحی مقامات اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کےتعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد کے ساتھ مختلف دنوں میں کھلے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں