اسلام آباد: ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا کے وار:10 فیصد سے اوپر مثبت شرح والے علاقوں میں نئی پابندیوں کااعلان

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے این سی او سی کی جانب سے اعلان کردہ فیصلوں کے تحت ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آوٹ ڈوراجتماع میں مکمل ویکسی نیشن والے 300 افراد کے شرکت کی اجازت ہو گی جب کہ اسلام آباد میں ان ڈور شادیوں پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 30.7 فیصد ہو گئی، مرتضیٰ وہاب

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت شادیوں کی تقاریب سے متعلق پابندیاں 15 فروری تک جاری رہیں گی البتہ اسلام آباد میں ٹیک اوے کو 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ نے تمام جمز کو 50 فیصد مکمل ویکسی نیشن والے افراد کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔

پنجاب: کورونا کی بگڑتی صورت حال، پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق سینما گھروں کو بھی 50 فیصد مکمل ویکسی نیشن والے افراد کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں