محکمہ موسمیات نے مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سانحہ مری کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا، پورا کردیا: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور مری میں شدید برف باری کا امکان ہے جو پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

سانحہ مری: پوری ریاست ذمہ دار، ہائی کورٹ کی وزیراعظم کو ایک ہفتے میں کارروائی کی ہدایت

اس ضمن میں ضلعی انتطامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہونے والی متوقع برفباری کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس مرتبہ 7 جنوری کو ہونے والی برفباری سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔

سانحہ مری: برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی جگہ کھڑی رہنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں