اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے اندر ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد

ہم نیوز نے اس ضمن میں ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ صرف ایک دن میں کورونا کے 1131 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے چند گھنٹے قبل ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آوٹ ڈوراجتماع میں مکمل ویکسی نیشن والے 300 افراد کے شرکت کی اجازت ہو گی جب کہ اسلام آباد میں ان ڈور شادیوں پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب: کورونا کی بگڑتی صورت حال، پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت شادیوں کی تقاریب سے متعلق پابندیاں 15 فروری تک جاری رہیں گی البتہ اسلام آباد میں ٹیک اوے کو 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ نے تمام جمز کو 50 فیصد مکمل ویکسی نیشن والے افراد کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی عائد

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق سینما گھروں کو بھی 50 فیصد مکمل ویکسی نیشن والے افراد کے ساتھ کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں