کپتانی نہ لینے کا مشورہ، شاہین شاہ نے شاہد آفریدی کی کیوں نہیں سنی؟


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ایک دو سال کپتانی نہ لینے کا مشورہ نہ ماننے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری لالہ سے کپتانی کے موضوع پر بات ہوئی تھی، انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ ابھی کپتانی مت لو کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اس سے میری بولنگ اثرانداز ہو گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب انسان کو موقع ملے تو اسے ضرور حاصل کرنا چاہئے ۔

شاہین کو کپتانی سے منع کیا تھا لیکن وہ بھی آفریدی ہے، شاہد آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے مجھے بہت پیار دیا ہے، میں 2018 سے اس ٹیم کے ساتھ ہوں۔ جو چیزیں مجھے چاہیں تھیں وہ اس نے مہیا کی، اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہب طور ایمرجنگ پلیئر اس ٹیم میں شامل ہوا اور اب میں اس ٹیم کا کپتان ہوں۔ لاہور قلندرز کی کپتانی ملنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، یہ ایک چیلنج ضرور ہے مگر محمد حفیظ اور فخر زمان کی ٹیم میں موجودگی سے آسانی ہو گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری شاہین سے بات ہوئی تھی تو میں نے اسے منع کیا تھا کہ ابھی آپ ایک،  دو سال رک جاؤ اور اپنی باؤلنگ پر بھرپور توجہ دو لیکن اس نے میری نہ سنی کیونکہ وہ بھی آفریدی ہے اور اس نے نہیں سننی تھی۔


متعلقہ خبریں