کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے


کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے، عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔

یہ پڑھیں: کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوگا، عالمی ادارہ صحت کا خدشہ

دو روز قبل ہی عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہوکر اپنے وطن سربیا واپس پہنچے ہیں۔

آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے  نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔ فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ ڈی پورٹ ہو کر سربیا واپس پہنچ گئے

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔


متعلقہ خبریں