دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن کیخلاف لڑے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب دنیا کورونا سے لڑی تب ہم کرپشن سے نبرد آزما رہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے اور ان کے مطابق دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کی کورونا سے متعلق پالیسی کو سراہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑ رہی تھی لیکن ہم بد حال ادارے اور کرپشن سے نبرد آزما رہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور چھاپنے والوں کا تھا، مجھے اکیلا دیکھ کر فرد جرم عائدکی گئی، رانا شمیم

شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کیا اور ہم نے تباہ حال معیشت کو بھی پاؤں پر کھڑا کیا۔


متعلقہ خبریں