پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا


لاہور: پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا اور نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا اور اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات دے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق 2023 میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے اور نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور آزاد کشمیر کے 7 تعلیمی ادارے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بند

اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 12 برس سے کم عمر 50 فیصد بچے ایک روز اسکول آئیں گے تاہم 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کی کلاسز ہوں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے یکم فروری تک ایک ویکسین لگوانا لازمی ہو گا اور بیماری کے علاوہ ویکسی نیشن نہ لگوانے کا کوئی بھی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں بچوں کے ٹیسٹنگ کی مہم جاری رکھی جائے گی۔


متعلقہ خبریں