صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت دیگر کی لاہور دھماکے کی مذمت


اسلام آباد: صدر مملکت، وزیر اعظم سمیت دیگر حکومتی ذمہ داران نے لاہور دھماکے کی مذمت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور دھماکے کی مذمت اور انسانی جانوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد میں بھی تھریٹ موجود ہے تاہم امن واستحکام خراب کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔ دہشتگردی کا خطرہ پہلے سے تھا تاہم رینجر اور ایف سی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: نیو انارکلی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں