دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے: شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکری رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے، پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات بڑے خطرے کی علامات ہیں۔

لاہور: نیو انارکلی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دہشت گردی کے خلاف کھل کر بات کرتے ہیں۔

وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ موجودہ حکومت کو اچھی تجاویز دیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان میں صرف جمہوری اور پارلیمانی نظام چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حکومت کے تجربات سے نقصان ہورہا ہے، ملک کبھی بھی تجربات سے نہیں چلتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نا تجربہ کار سیاستدان ہیں۔

حکومت کے خلاف احتجاج عوامی مطالبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی پی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق حکومتی ڈرامہ بھی ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ
تحریک انصاف کی حکومت کو پاکستانی عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کابینہ سمیت ناکام ہو چکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نالائق حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف حکومت کو مزید رکھا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے۔

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی جس طرح چل رہی ہے وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں