کورونا کے وار جاری: سندھ میں مزید 3 ہزار 739 کیسز رپورٹ


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 3 ہزار 739 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کیسز کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی 5 لاکھ 14ہزار 863 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 17 مریضوں نے جان کی بازی ہار دی ہے جس کے بعد سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد سات ہزار 727 ہو گئی ہے۔

ایکس رے سے چند منٹوں میں کورونا کا پتہ لگانا ممکن

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے 3 ہزار 289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار274 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں