لاہور کے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور کے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور: نیو انارکلی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

لاہور: نیو انار کلی میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

ہم نیوز کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے معروف نیو انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت دیگر کی لاہور دھماکے کی مذمت

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درج مقدمے میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، 302 اور 324 سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے قریبی دکانوں اور پاس کھڑی موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

افغانستان میں اسکول کے سامنے دھماکہ، 9 بچے جاں بحق، 4 زخمی

ہم نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر کے تحت نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھیوں کی ایما پر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔


متعلقہ خبریں