ہربھجن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں ہیں.


جس پر انہوں نے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ہے، سابق کرکٹ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ان افراد سے درخواست کی ہے جن سے ان کی ان دنوں ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، ہربھجن نے اس بات کی تصدیق ٹوئٹر پر کی تھی ، انہوں نے لکھا کہ ہر اچھی چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور آج میں اس کھیل کو خیرباد کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔

ہربھجن سنگھ انیل کمبلے، کپل دیو اور آشوین کے بعد ملک کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ 40 سالہ ہربھجن نے ہندوستان کے لیے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

متعلقہ خبریں