سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی

اسلام آباد:جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہو گئی ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج ایک خاتون مقرر ہوئی ہیں۔

نگار جوہر پہلی پاکستانی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دیے جانے کے بعد وفاقی وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب پیر کی صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگی۔ منعقدہ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل سمیت سینئر وکلا شریک ہوں گے۔

جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری

جسٹس عائشہ ملک کے متعلق لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پہ درج ہے کہ وہ 1966 میں پیدا ہوئیں اور اپنی تعلیم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے حاصل کی۔ انہوں نے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے تعلیمی اداروں سے بھی کسب فیض کیا۔

ویب سائٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے قانون کی اعلیٰ تعلیم (ایل ایل ایم) امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے  ہارورڈ لا سکول سے حاصل کی۔

جسٹس عائشہ ملک بحیثیت وکیل ہائی کورٹس، ڈسٹرکٹ کورٹس، بینکنگ کورٹس، اسپیشل ٹریبیونلز اور آربٹریشن کورٹس میں پیش ہوئیں اور مقدمات لڑتی رہیں۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

سپریم کورٹ آف پاکستان میں متعین ہونے والی جسٹس عائشہ ملک مئی 2012 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج مقرر کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں