آصف زرداری سے حساب لیں گے، بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا: علی زیدی

آصف زرداری سے حساب لیں گے، بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا: علی زیدی

لاڑکانہ: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے لاڑکانہ کو بھٹو کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے حساب لیں گے، سندھ میں انقلاب لانے کا آغاز لاڑکانہ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا۔

بلاول زرداری بچے ہیں انہیں معاملات کا علم نہیں، علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں چوہے اربوں روپے کی گندم کھا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام آصف زرداری سے حساب لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ نہیں، زرداری کے منشی ہیں۔

امریکی سفیر کی حمزہ شہباز سے ملاقات پر حیرت ہوئی، علی زیدی

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شاہراہوں اور آبپاشی کے نظام کو تباہ کردیا گیا ہے اور صوبے پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈاکوؤں سے بہت بڑی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ہے۔

مراد علی شاہ کی وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں کچرا تک وفاق اٹھا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں