مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی

Rain and Snow

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی،شہر کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

سانحہ مری: صوبوں سمیت کسی نے این ڈی ایم اے قانون پر عمل نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی، مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق سیاحوں کی سہولت کیلئے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کرایا جاتا ہے، سیاح کسی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 03097770598پر رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں