کورونا، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی ایک ہفتے کے لیے بندش


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: سینیٹ ملازمین کی حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق فیصلے کی بڑی وجہ کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے وار جاری: سندھ میں مزید 3 ہزار 739 کیسز رپورٹ

اس ضمن میں این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ضلعی صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا حتمی فیصلہ و تعین کریں گے۔

اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار، عدالتیں بند

این سی او سی کے مطابق صوبے 12 سال سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کی ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں