بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ترکش سپہ سالار ارطغرل قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، وہ نمبر ون پلیئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ انہیں کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سے میں لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوں، عاطف رانا اور عاقب جاوید نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

پاک بھارت میچ پر ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل عجیب سے ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے، میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

کپتانی نہ لینے کا مشورہ، شاہین شاہ نے شاہد آفریدی کی کیوں نہیں سنی؟

انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی سے بھی بات ہوئی تھی انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ گراونڈ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔

روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت کے ٹاپ تین بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی ٹیم پریشر میں آ گئی جس کا فائدہ ہوا۔ بھارت سے میچ جیتنے کے بعد میں نے فون بند کر دیا تھا صرف والدین سے ہی بات ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میں شکست پر انہوں نے کہا کہ اس ہار کا بہت صدمہ ہوا، تین چھکے لگنے پر رویا تھا۔

متعلقہ خبریں